• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر کے گلے لگنے پر حمیمہ ملک تنقید کی زد میں

پاکستانی خوبرو، معروف اداکارہ و ماڈل حمیمہ ملک اپنے معالج کے گلے لگنے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک گزشتہ ماہ اچانک بیمار ہو گئی تھیں، حمیمہ ملک کی جانب سے اپنی صحتیابی کی خبر اور اپنے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ سوشل میڈیا پر ادا کیا گیا تھا۔

حمیمہ ملک نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اب اپنا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حمیمہ ملک نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُن کا لکھنا تھا کہ ’بہت بہت شکریہ ڈاکٹر میری زندگی میں آنے کے لیے۔‘


انہوں نے اس پوسٹ میں اپنے معالج کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں حمیمہ ملک کو اپنے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کرنے کے دوران گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


حمیمہ ملک کی جانب سے اس پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کر دیا گیا ہے۔

 دوسری جانب اس پوسٹ کا سوشل میڈیا فین پیجز کی جانب سے شیئر کیا جانا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین نے اس پوسٹ پر تنقیدی تبصروں کی بوچھاڑ کر دی ہے۔

تازہ ترین