• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف یوٹیوبر، روسٹر و اداکار ارسلان نصیر کے یوٹیوب پر 10 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت ہیش ٹیگ 10 ایئرز آف سی بی اے (10yearsofCBA#) ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے ۔


ٹوئٹر ٹرینڈ کا اسکرین شاٹ
ٹوئٹر ٹرینڈ کا اسکرین شاٹ

ارسلان نصیر کو یوٹیوب پر 10سال مکمل ہونے پر مداحوں کی جانب سے بے شمار محبت بھرے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ 

یہاں ایک نظر اداکار کے مداحوں کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار ارسلان نصیرنےآج سے 10 سال قبل اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز کیا تھا جس کے آج 1ملین سے زائد  سبسکرائبرز ہیں۔

ارسلان نصیر نصیرکو یوٹیوب پر1ملین سبسکرائبرز ہونے پر گولڈن بٹن بھی حاصل کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ اداکار ارسلان نصیر کو پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 2021 میں’بیسٹ یوز آف ہیومر آن سوشل میڈیا‘ کی کیٹیگری میں ایوارڈ بھی دیا گیاہے۔

تازہ ترین