• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگ کا سیاسی بیانیہ ہوا میں اڑ گیا، حسان خاور

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کا سیاسی بیانیہ ہوا میں اڑ گیا، انہیں گزشتہ انتخاب کے مقابلے میں 45 ہزار کم ووٹ ملے۔

حسان خاور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ بوتھ سے پولنگ ایجنٹ آوازیں دیتے رہے، ایسے اسٹیشن کی طرح آوازیں دیتے رہےجہاں ٹرین نہیں رکتی، نون لیگ کو سیٹ بچنے کا صدقہ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کل مسلم لیگ نون کے احتساب کا دن تھا، پیپلز پارٹی کو ووٹ اس لیے پڑا کیونکہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) میدان میں نہیں تھی، کل ووٹر گھر سے نکلنا نہیں چاہتے تھے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میدان میں اترنا چاہتی تھی ایک ٹیکنیکل وجہ سے الیکشن نہیں لڑ سکی، ہمارا امیدوار میدان میں ہوتا تو ووٹر گھر سے نکلتے، گزشتہ روز کسی بھی ووٹر نے نون لیگ کی آواز پر کان نہیں دھرے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا یہ بھی کہنا تھا کہ لانگ مارچ اور استعفوں کی دھمکیاں فیل ہوچکیں، تسلی رکھیں یہ کبھی استعفے نہیں دیں گے، عوام نے لندن میں بیٹھ کر سیاست کرنے والوں کی سیاست مسترد کردی ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ ووٹرز نے احتساب سے فرار کی سیاست کو مسترد کردیا اور آڈیو اور وڈیو لیکس کی سیاست کو بھی مسترد کردیا۔

تازہ ترین