• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان ارون، نارتھ انگلینڈ میں 1300مکانات کو انرجی سپلائی آج بحال ہونے کی توقع

لندن (پی اے) نارتھ ایسٹ انگلینڈ کو انرجی سپلائی کرنے والی فرم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ گھروں کے لیے بجلی منگل تک بحال ہوجائے گی جوکہ ایک اور طوفان آنے سے قبل10دن سے بند ہے۔ ناردرن پاور گرڈ نے کہا ہے کہ26نومبر کو98میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سبب بننے والے طوفان ’’ارون‘‘ سے بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد سے1300مکانات بجلی سے محروم ہیں۔ فرم چاہتی ہے کہ منگل کے روز طوفان ’’برا‘‘ (Barra) آنے پر ہوائوں اور برف باری کی یلو وارننگز جاری ہونے سے قبل مرمت کا کام مکمل کرلیا جائے۔ ایک ترجمان نے ’’مشکلات اور تعطل‘‘ پر معذرت کی ہے۔ انہوں نے اتوار کے روز کہا کہ خراب موسم کے باعث سپلائی متاثر ہوئی تھی مگر کائونٹی درہام اور نارتھمبر لینڈ بھر میں2300مکانات کی سپلائی ہفتہ کے روز بحال کردی گئی تھی۔ کمبریا میں الیکٹریسٹی نارتھ ویسٹ نے کہا ہے کہ اتوار کے روز کوئی بھی گھر بجلی سے محروم نہیں تھا جبکہ اسکاٹ لینڈ، اسکاٹش اینڈ سدرن الیکٹریسٹی کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام تک تمام متاثرہ135000صارفین کو سپلائی بحال کردی گئی تھی۔ ناردرن پاور گرڈ کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہمیں جو مرمت کے کام کرنے ہیں وہ منگل تک مکمل کرلیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا انحصار موسم بہتر ہوجانے پر ہے۔ پاور فرم نے بتایا کہ اتوار کے روز روتھ بیوری، نارتھمبر لینڈ میں نئے تعطل کا تعلق طوفان ارون سے ہونے والی تباہی سے نہیں تھا اور تعطل فوری طور پر ختم کردیا گیا تھا۔ نارتھ ویسٹ میں تقریباً300جنریٹرز نصب کیے گئے تھے۔ قبل ازیں طوفان ارون کے باعث درخت اور بجلی کی لائنیں گر جانے کے نتیجے میں240,000سے زائد پراپرٹیز کی بجلی منقطع ہوگئی تھی۔ ان علاقوں میں ٹیموں نے مرمت کا کام کامیابی کے ساتھ ایک ہفتے میں مکمل کرلیا تھا جہاں ایک بڑا اوور ہیڈ تعمیراتی پروجیکٹ مکمل کیا گیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں علم ہے کہ ہمارے کسٹمرز کو بجلی منقطع ہوجانے کے باعث کتنے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہم مشکلات اور تعطل پر معذرت خواہ ہیں۔

تازہ ترین