• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ صدرکے علاقے میں چھریوں کے وار سے خاتون زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ صدرکے علاقے میں چھریوں کے وار سے خاتون زخمی ہوگئی ۔ پل واصل کی رہائشی 45سالہ حمیداں بی بی گھرسے پیدل جارہی تھی کہ اسکے بھتیجااعجاز نے روک لیااورنشہ کرنے کی غرض سے پیسوں کاتقاضہ کیا،حمیداں بی بی کے انکارپرملزم اعجاز نے چھریوں کے وار شروع کردیے ،موقع پر موجود افرادنے بمشکل خاتون کو چھڑایا جسے نشترہسپتال داخل کرادیاگیا ۔متعلقہ پولیس نشترہسپتال خاتون کابیان لینے پہنچی تو اسکے بھائی محمد شریف نے کارروائی سے انکار کرتے ہوئے کہا یہ ہمارے گھرکامعاملہ ہے جوخود حل کرلیں گے۔
تازہ ترین