• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکشہ یونین کا واسا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، روڈ بلاک کر دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران رکشہ یونین پرانا خانیوال روڈ کے زیرا ہتمام محکمہ واسا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر رکشے کھڑے کرکے ایک گھنٹہ تک روڈ بلاک کیا گیا احتجاجی مظاہرے کے باعث ایم ڈی واسا اور پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر مظاہرین نے مظاہرہ ختم کردیا۔ یونین کے صدر شمشاد قریشی، جنرل سیکریٹری غلام غوث قریشی،محمد عباس، حاجی شوکت، رانا نوں، محمد اشفاق، محمد رحمت، سرفراز علی، محمد عمیر،محمد کاشف ودیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین