• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بزنجو اور ضیاء لانگو کی پولیس وین پر دستی بم حملے کی مذمت

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سپنی روڈ پر پولیس وین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس بزدلانہ حملے میں تین اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے فورسز کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔وزیراعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔درایں اثناء مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے سپنی روڈ پر دستی بم حملے کی مذمت کی ہے،مشیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دی کہ زخمی اہلکاروں کو صحت کی تمام بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔
تازہ ترین