• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید جمشید نے معروف گلوکار سے نعت خواں بننے تک کا سفر کیسے کیا؟

جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے پانچ برس گزر گئے ہیں/ فوٹو گوگل
جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے پانچ برس گزر گئے ہیں/ فوٹو گوگل

معروف سماجی شخصیت، نعت خواں اور سابق گلوکار جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے پانچ برس گزر گئے ہیں۔

پاکستان کی وہ معروف شخصیت، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو گلوکاری سے تھا لیکن بعد ازاں مذہب کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث اپنی زندگی اسلام کے لیے وقف کردی تھی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جنید جمشید کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جوکہ ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

صارف نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ (دل دل پاکستان) سے (میرا دل بدل دے) تک کا سفر‘۔


اس ویڈیو میں جنید جمشید نےاپنے زندگی میں آنے والی بڑی تبدیلی کے بارے میں بات کررہے ہیں، جس کے بعد انہوں نے اپنے ایک کامیاب میوزک کیریئر کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔

جنید جمشید نے پاکستان میوزک انڈسٹری کو خیرآباد کہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’ان کی زندگی بہت سے اتار چڑھاؤ کا شکار تھی، وہ کچھ سالوں پہلے ایک موسیقار تھے اور بطور موسیقار انہوں نے کچھ بہت سے شاندار سال گزارے‘۔

پھر اچانک انہوں نے یہ سوچنا شروع کردیا کہ ان کی زندگی کا مقصد کیا ہے، کیا وہ ہمیشہ بس یہی کرتے رہیں گے، تیز رفتار گاڑیاں، گلیمر، لائٹس اور اسٹیج، کیابس وہ اسی لیے دنیا میں آئے ہیں‘۔

جنید جمشید نے کہا کہ’ جب انہوں نے یہ سب سوچنا شروع کیا تو وہ اپنی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی سے گزرے، وہ ایک ذہنی الجھن کا شکار ہوگئے اور ان کی اس ذہنی الجھن نے انہیں میوزک سے دور کردیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’ جب انہوں نے موسیقی چھوڑی تو ان کے ذہن میں ایک ہی سوال تھا کہ کیا میوزک چھوڑنے کے بعد بھی اسی طرح ان کے پاس مداحوں بڑا ہجوم ہوگا‘۔

انہوں نے اپنی بات کا اختتام یہ کہتے ہوئے کیا کہ’یقین کریں کہ جتنےبڑا ہجوم انہیں موسیقی چھوڑنے کے بعد دیکھنے کو ملا اتنا بڑا ہجوم انہوں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھا‘۔

خیال رہے کہ جنید جمشید نے اپنے گلوکاری کے کیریئر میں وہ شہرت اور مقبولیت حاصل کی جو بہت ہی کم لوگوں کے نصیب میں آتی ہے، پاکستان کے بہترین پاپ سنگر ہونے کے باوجود انہوں نے گلوکاری اور موسیقی کے کیریئر کو خیرباد کہہ دیا تاہم انہوں نے اپنی آواز کو ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں اپنی نعتوں کے ذریعے زندہ رکھا۔

7دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے۔661 کے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوار تھے۔

جنید جمشید بہت سے لوگوں کے لیے ایک متاثر کن شخصیت تھے، انہوں نے نعتوں کے ساتھ ساتھ کئی دینی پروگرام اور ایونٹس میں بھی شرکت کی۔

جنید جمشید کی خوبصورت نعتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کے مداح انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

تازہ ترین