• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کے قریب روسی فوج کے اضافے پر تشویش، امریکہ

امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یوکرین کےقریب روسی فوج کے اضافے پرتشویش ہے، کشیدگی کی صورت میں امریکا روس پر سخت پابندیاں عائد کریگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور روس کے صدور کے درمیان 2 گھنٹے 5 منٹ ورچوئل مذاکرات ہوئے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین کے مسئلے سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن نے واضح کیا کہ کشیدگی کی صورت میں امریکا اور اتحادی اقتصادی اور دیگراقدامات سے جواب دیں گے۔

تازہ ترین