• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، اشیاء کی من مانی قیمتیں،متوسط و غریب طبقہ بری طرح متاثر

کراچی(پی پی آئی) پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت و مبینہ کرپشن کے باعث گراں فروشی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، عام آدمی گزربسر مشکل سے مشکل تر ہونے کے سبب شدید پریشانی کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں من مانی قیمتوں پر اشیاکی فروخت سے متوسط و غریب طبقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے، سرکار کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی ، دودھ ، گوشت ، چکن ، سبزی اور پھل سمیت دیگر اشیا من مانی قیمتوں پر فروخت ہورہی ہیں۔

ہول سیل مارکیٹوں ، مرکزی بازاروں ، سبزی و فروٹ منڈی میں سرکاری عملداری نہ ہونے کے سب دکانداروں کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے، کارکردگی دکھانے کیلئے انتظامیہ کے نمائشی اقدامات کا خمیازہ بھی عوام کو بھگتنا پڑتا ہے، جرمانہ کی رقم بھی اشیاء مزید مہنگی بیچ کر عوام سے وصول کی جاتی ہے۔

تازہ ترین