• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلوڈی مارکیٹ کو سوک سنٹر کا درجہ دے کر ترقیاتی کام کروائے جائیں‘اجمل بلوچ

اسلام آباد( جنگ نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے آئی سی سی آئی ٹریڈرز کمیٹی کے کنوینر اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کے سیکریٹری خالد چوہدری کے ہمراہ میلوڈی مارکیٹ کا دورہ کیا اور ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن میلوڈی مارکیٹ کے صدر اظہر اقبال، سیکرٹری جنرل جمیل قریشی اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی اور میلوڈی مارکیٹ کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔اجمل بلوچ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میلوڈی مارکیٹ اسلام آباد کے قدیم ترین مراکز میں شامل ہے لیکن سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی عدم توجہ سے گوناگوں مسائل کا شکار ہے۔ سی ڈی اے کے کرایہ دار تاجر کاروبار کی کمی کی وجہ سے کرائے بھی ادا کرنے سے قاصر ہیں انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی حمزہ شفقات سے اپیل کی کہ وہ میلوڈی مارکیٹ کو سوک سینٹر کا درجہ دے کر ترقیاتی کام کروائیں۔ٹریڈرز ویلفئیر ایسوسی ایشن میلوڈی مارکیٹ کے صدر اظہر اقبال اور جنرل سیکریٹری جمیل قریشی نے اس موقع پر بتایا کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی نے میلوڈی مارکیٹ کے مسائل حل کروانے پر کبھی توجہ نہیں دی۔ صفائی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ بند راستے کھولنے کے لیے کئی مرتبہ رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میلوڈی مارکیٹ میں سرکاری دفاتر اور بینک ہونے کی وجہ سے پارکنگ میسر نہیں ہوتی پارکنگ کا مسئلہ حل کیا جائے ۔
تازہ ترین