• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ اختیارات کا نہیں نیت کا ہوتا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مسئلہ اختیارات کا نہیں نیت کا ہوتا ہے، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور بلاول بھٹو کے وژن کے تحت عوام سے کئے گئے وعدہ پورے کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیل چورنگی، ٹیپو سلطان فلائی اوور اور ملحقہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا دورہ کرتے ہوئے کہی، ایڈمنسٹریٹرنے کہا کہ جیل چورنگی کی تزئین و آرائش، ٹیپو سلطان پل اور ابراہیم رحیم تولا روڈ کی کارپیٹنگ کا کام جاری ہے جس سے ان سڑکوں کی صورتحال میں بہتری آئے گی، ماضی میں ان سڑکوں پر توجہ نہیں دی گئی۔

تازہ ترین