• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ، 2 ملزمان کاجسمانی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزمان کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے گرفتار اہلکار توحید اور عمیر کو عدالت میں پیش کردیا،تفتیشی افسر کے مطابق ملزم سادہ لباس اہلکار توحید اور دوست عمیر نے فائرنگ کرکے ارسلان محسود کو قتل کیا، ملزم اہلکار نے دوران تفتیش بتایا کہ ارسلان محسود کے پاس ہتھیار تھا، وقوعہ سے ملنے والے ہتھیار کو فارنسک کے لئے بھیج دیا گیا ہے، تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے مزیدتفتیش اور سی آر او کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزموں کی نشاندہی پر مفرور ملزم ایس ایچ او اعظم گوپانگ کو گرفتار کرنا ہے ، عدالت نے آئندہ پیشی پر پروگریس رپورٹ طلب کرلی ۔

تازہ ترین