• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوکیدار کی ہاتھ پاؤں بندھی سمیت 3 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  ڈیفنس فیز 6بخاری کمرشل اسٹریٹ نمبر 9 میں بنگلے سے چوکیدار 19سالہ شاہد کی ہاتھ پائوں بندھی لاش ملی ،پولیس کے مطابق مالکان بیرون ملک مقیم ہیں، بنگلے سے کوئی چیز چوری بھی نہیں ہوئی، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ مقتول اس بنگلے پر عارضی چوکیداری کررہا تھا،مستقل چوکیدار چھٹیوں پر ہے، مقتول سامنے والے بنگلے پر مستقل چوکیدار تھا، واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے یا کچھ اور تحقیقات کررہے ہیں،مقتول کا تعلق تھر پارکر سے تھا،دریں اثنا کینٹ اسٹیشن للی بیرج کے قریب سے 60 برس کےشخص کی لاش ملی۔ سرجانی کے علاقے کنیز فاطمہ سو سائٹی کے قریب فٹ پاتھ سے 55 برس کےشخص کی لاش ملی ، لاش سرد خانےمنتقل کردی۔

تازہ ترین