• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات، دفاتر کے بعد اسکول بھی ساڑھے 4 دن کھلیں گے

ابو ظبی(جنگ نیوز )متحدہ عرب امارات میں سرکاری دفاتر کے بعد اب اسکول بھی ہفتے میں ساڑھے 4دن کھلیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق شعبہ تعلیم نے کہا ہے کہ ا’سکولوں میں نیا نظام یکم جنوری سے نافذ ہوگا۔ادارے نے کہا ہے کہ ’تمام اسکولو ں میں تعلیمی سرگرمیاں پیر سے جمعرات تک جبکہ جمعہ کے روز آدھا دن ہوا کرے گی۔ادارے نے تمام اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر کئے بغیر نئے نظام کے نفاذ کی تیاری کی جائے۔

تازہ ترین