• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجگور، پہاڑی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

پنجگور(نامہ نگار) پنجگور کے پہاڑی علاقے سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ لیویز کے مطابق واقعہ پنجگور کے پہاڑی علاقے حانے تل زراپ کور میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پنجگور سندے سر عیسئی کے رہائشی حمزہ ولد غلام جان امان جان ولد غلام جان شعیب ولد عبد الواحد خلیل ولد حاجی بلال داؤد ولد یٰسین کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعد انکی لاشیں پہاڑی علاقے زراپ کور میں پھینک دی تھیں۔مقتولین کے ورثا کے مطابق پانچوں افراد شکار کی غرض سے پہاڑ پر گئے تھے جنہیں نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ 

تازہ ترین