• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچپن کا خواب پورا، ارب پتی جاپانی خلائی اسٹیشن پہنچ گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) جاپانی ارب پتی تاجر یوساکوما یزاوا اپنے معاون یوساکو مزاوا کے ہمراہ عالمی خلائی اسٹیشن پہنچ گئے ۔ وہ روسی خلاء باز الیگزینڈر میسرکن کیساتھ سویوز MS-20خلائی گاڑی کے ذریعے خلائی سیر پر روانہ ہو ئے اور 6گھنٹوں کے سفر کے بعد عالمی خلائی اسٹیشن پر پہنچے ۔ اس طرح وہ خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے دنیا کے پہلے خلائی سیاح بن گئے ہیں، عالمی خلائی اسٹیشن پر پہنچنا ان کا بچن کا خواب تھا۔ دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل یوسا روسی ساختہ روکٹ میں قازقستان سے خلاء کے لیے روانہ ہوئے، روسی ٹی وی نے یہ مناظر لائیو دکھائے۔ جاپانی ارب پتی شخص بارہ دن اسپس اسٹیشن میں گزاریں گے۔

تازہ ترین