• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت خارج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے نیب کورٹ میں پیش ہونے کے لئے 10روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں بینچ کے روبرو محکمہ اطلاعات سندھ میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نئے نیب آردیننس کے تناظر میں اس درخواست کو مزید نہیں سن سکتے۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ شرجیل میمن ملک سے باہر ہے دس روز میں پیش نہیں ہوسکتے۔

تازہ ترین