• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں اسموگ، عوام کی آگاہی فراہم کرکے آلودگی سے نمٹنے کی کوشش

کراچی (نیوز ڈیسک) لاہور میں اسموگ کے حوالے سے عوام آگاہی فراہم کرکے آلودگی سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے۔ ایک ماحولیاتی وکیل کا کہنا ہے کہ عوام جان چکی ہے آلودگی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے کیوں کہ یہ جان لیوا ہے۔تفصیلات کے مطابق، پاکستان کے دوسرے بڑے شہر کے رہائشی اسموگ سے نمٹنے اور اس سے متعلق آگاہی پھیلانے کے نئے طریقے نکال رہے ہیں۔ مومنہ راجپوت نامی خاتون نے اپنی 2سالہ بیٹی کے ساتھ لاہور کو ہی خیرباد کہہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دمہ کی مریضہ ہیں اسی لیے انہیں اپنی صحت کی وجہ سے اپنے شوہر اور گھر کو چھوڑ کر دوسرے شہر جانے کا فیصلہ کیا۔ ماحولیاتی وکیل رافع عالم کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جانب سے حکومت پر بڑھتے دبائو کی وجہ آلودگی سے متعلق عوام کی آگاہی ہے، وہ جان چکے ہیں کہ آلودگی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے کیوں کہ عوام اس کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

تازہ ترین