• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری دادی نانی دیساں دا راجا گاتی تھیں مریم نے گایا تو کیا ہوگیا، کیپٹن (ر)صفدر

اسلام آباد ( آن لائن ) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو جہلم میں مچھلی بھی کوئی ادھار نہیں دیتا،ن لیگ کے پاس اتنا فضول وقت نہیں کہ فواد چوہدری کی بات کا جواب دیں،فواد چوہدری شام کو پانی بھی ادھار مانگ کر پیتا ہے،ہمارا کیس ایک ظالم شخص اعجاز افضل کیخلاف ہے،میرے والد کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی،سپریم کورٹ کے فیصلے پر مطمئن ہوں،مجھے پتہ تھا ہم فاتح ہوں گے آج بری سرکاری حاضری دونگا،ہمارا کیس ایبٹ آباد منتقل کیا گیا ہے وہاں بھی پیش ہوں گے،ہماری دادی نانی دیساں دا راجا گاتی تھیں مریم نے گایا تو کیا ہوگیا،مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں،جنید کی شادی پر ووٹ کو عزت دو والا گانا چلے گا،بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا ، جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سیکھا وہ بھی کروں گا،ہم نے شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے صرف قریبی رشتہ دار ہونگے،ون ڈش پروگرام رکھیں گے،آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں کوئی بات نہیں،آصف زرداری صاحب ہمارے دل میں ہیں،بلاول نہ بھی بلائے میں اس کی شادی پر جاوں گا کیونکہ کراچی میں مجھے پولیس نہیں پکڑے گی،دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی لاتیں مارے ہمارے گھر سکون ہے۔

تازہ ترین