چین میں ایسے ہر فرد کو لاکھوں روپے دیئے جائیں گے جس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگی ۔
چین کے شہر ہربن کی انتظامیہ نے ان افراد کو یہ انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے جو علامات ظاہر ہونے پر چھپنے کی بجائے آگے آکر کورونا ٹیسٹ کرائیں اور ان میں بیماری کی تصدیق بھی ہوجائے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے انعام ان افراد کو ہی دیا جائے گا جو رضاکارانہ طور پر خود آگے آئیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ اگر آپ علامات ظاہر ہونے پر رضاکارانہ طور پر آگے آتے ہیں اور طبی مرکز میں جاکر ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں، اس کے بعد اگر ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوتی ہے تو ان کو 10 ہزار چینی یوآن (2 لاکھ 76 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) انعام میں دیئے جائیں گے۔