• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی ماہرین نے ایک ایسی بس تیار کی ہے جو صرف 15 سیکنڈ میں سڑک سے ریلوے لائن پر دوڑ سکتی ہے۔

اسے ڈویل موڈ وہیکل کا نام دیا گیا ہے جو سڑک اور ریل کی پٹڑی دونوں پر دوڑ سکتی ہے۔

اس سادہ ایجاد کو بنانے میں 20 سال کی تحقیق شامل ہے کیونکہ 2002 میں اس پر کام شروع کیا گیا تھا اور کئی آزمائشوں کے بعد اب یہ مکمل طور پر تیار ہوچکی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف 15 سیکنڈ میں یہ تبدیل ہوکر بس سے ٹرین میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

نظری طور پر پٹری پر ٹرین کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹے ہے لیکن عملی طور پر یہ صرف 60 کلومیٹر کی زیادہ سے زیادہ رفتار ہی حاصل کرسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے باقاعدہ سواری کی بجائے سیاحتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

تازہ ترین