• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہوار کے سیزن میں دہشت گردی کا خدشہ، عوام کو چوکنا رہنا ہوگا، لندن پولیس

برطانیہ کے سینئر نیشنل کو آرڈی نیٹر برائے کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ اور ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر ڈین ہیڈن نے کہا ہے کہ تہوار کے سیزن میں دہشت گردی کا خدشہ ہے لہٰذا عوام کو چوکنا رہنا ہوگا۔

لندن سے موصولہ اطلاع کے مطابق اس حوالے سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کورونا کے آغاز کے بعد پولیس نے7 دہشت گرد حملوں کو عین وقت پر ناکام بنایا۔

کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کے ڈپٹی چیف کا مزید کہنا ہے کہ 4 سال میں مجموعی طور ہر 32 ممکنہ دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا جاچکا ہے۔ 

ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر ڈین ہیڈن نے شہریوں سے اپیل کی کہ مشتبہ سرگرمی نظر آئے تو پولیس سے رابطہ کیا جائے۔ 

انکا کہنا تھا کہ گرفتاریوں میں بچوں کا بڑھتا ہوا تناسب قابل تشویش ہے۔ کسی کو دہشت گردی کی طرف مائل دیکھیں تو اسے’پریونٹ‘ پروگرام کا بتائیں۔

تازہ ترین