• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں 70 سال سے زائد عمر کی سگی بہنوں میں پہلی ملاقات

امریکا میں دو سگی بہنوں کی زندگی میں پہلی بار گزشتہ ہفتے ملاقات ہوئی، یہ دونوں بہنیں اب 70 برس سے زیادہ عمر کی ہوچکی ہیں۔

ان دونوں کو ایک دوسرے کے وجود کا علم ایک ویب سائٹ کے ذریعے ہوا۔

امریکی ریاست کولوراڈو کے صدر مقام ڈینور کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر 76 سالہ ہیریٹ کارٹر اور 73 سالہ لِنڈا ہوفمین کی ملاقات ہوئی۔

بڑی بہن ہیریٹ کو ان کی پیدائش کے بعد والدین نے انہیں کسی اور خاندان کو گود دے دیا تھا، جبکہ چھوٹی بہن کے مطابق اسے تو ساری زندگی والدین نے یہ بات ہی نہیں بتائی کہ اس کی ایک بڑی بہن بھی تھی۔

ان دونوں بہنوں نے حال ہی میں ایک ویب سائٹ کے طریقہ کار پر دستخط کیے جس کے بعد ان کے ڈی این اے ٹیسٹ ہوئے جو کہ 100 فیصد میچ کر گئے تھے۔

چھوٹی بہن کے مطابق انھیں ہیریٹ کا ایک پیغام موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے خیال کے مطابق ہم دونوں کا آپس میں تعلق ہے۔ 

دونوں کا کہنا ہے کہ انھیں گزرے ہوئے 70 برس کے کھو جانے کا دکھ نہیں بلکہ اب وہ جو وقت باقی بچا ہے اس پر زیادہ فوکس کررہے ہیں۔

تازہ ترین