• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ،برطانیہ اور آسٹریلیاکو فیصلوں کی قیمت چکانا پڑے گی،چین کاانتباہ

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ،برطانیہ اور آسٹریلیاکو اپنے غلط فیصلوں کی قیمت چکانا پڑے گی۔ان تینوں ممالک نے آئندہ برس فروری میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں حکومتی وفود نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چین کا سفارتی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مہم مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں امریکا کی طرف سے شروع کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارےدی گارڈیئن کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے کہا کہ برطانیہ، امریکا اور آسٹریلیا اولمپکس پلیٹ فارم کو سیاسی کھیل کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ دوسری جانب فرانسیسی ایجوکیشن اور اسپورٹس منسٹر جین مائیکل بلینکر نے کہا کہ اس معاملے میں فرانس امریکا اور باقی ممالک کے نقش قدم پر نہیں چلے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کھیل اور سیاست کے میدان میں فرق کو ملحوظ رکھنا چاہیے اور اس معاملے میں کافی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین