• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلطی سے مین ہول میں گرنے والی چھوٹی بچی کو علاقے کے لوگوں نے بچا لیا۔

ننھی بچی کو مین ہول سے بچائے جانے کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ مقامی افراد رسی کی مدد سے بچی کو مین ہول سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مقامی افراد نے مین ہول میں رسی ڈالی جبکہ دو لوگوں نے بچی کو پکڑ کر مین ہول  سے باہر نکالا۔ جیسے ہی بچی مین ہول سے باہر نکالا گیا تو لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ ایک شخص نے بچی پر پانی ڈالا۔

ایک آدمی جو اسے بچانے کے لیے مین ہول کے اندر گیا تھا اُنہوں نے بھی خوشی میں تالیاں بجائیں۔

تازہ ترین