• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی سے پہلے اور بعد کی زندگی فرق کیا؟ منال نے دلچسپ جواب دیدیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ منال خان نے کہا ہے کہ انہوں نے محسن احسن اکرام سے مل کر ہی خود کو شادی شدہ تصور کرلیا تھا۔ 

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی رواں برس ستمبر میں ہوئی تھی جبکہ اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق منال نے حال ہی میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ 

ایک فیشن شو کے دوران میڈیا سے گفتگو میں منال خان سے سوال کیا گیا کہ شادی کی پہلے اور بعد کی زندگی میں کیا فرق ہے؟

اس پر منال نے جواب دیا کہ شادی شدہ زندگی اچھی اور مزے کی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے تو اسی وقت خود کو شادی شدہ محسوس کرلیا تھا جب میری احسن محسن اکرام سے پہلی مرتبہ ملاقات ہوئی تھی، تو شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی زندگی کا احساس ایک جیسا ہے۔ 

جب یہی سوال احسن سے کیا گیا تو انہوں نے انہیں شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں کہا کہ اس کے بعد بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔ 

واضح رہے کہ دونوں نے رواں برس مئی میں منگنی کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ اس کے بعد ان کی شادی ستمر میں بہت ہی دھوم دھام سے ہوئی۔



تازہ ترین