• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال کپاس و چینی درآمد نہیں کرنا پڑیگی، فرخ حبیب

فیصل آباد (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رواں سال کپاس و چینی درآمد نہیں کرنا پڑیگی،برآمدات بھی 34 فیصد بڑھ گئی ہیں جن میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، حکومت ملک کی زرعی، صنعتی، کاروباری، برآمدی،معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ امسال شاندار فصل کے باعث ہمیں کپاس و چینی درآمد نہیں کرنا پڑے گی جبکہ10 ڈیموں کی تعمیر سے10 ہزار میگا واٹ سستی بجلی اورآبپاشی کیلئے13 ملین کیوبک فٹ پانی دستیاب ہوگانیزبرآمدات بھی 34 فیصد بڑھ گئی ہیں جن میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور نومبر2021 میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ 2.9ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو پچھلے سال2020 کی اسی ماہ کی برآمدات سے 34 فیصداور نومبر 2018کی برآمدات سے47فیصد زائد ہیں اسی طرح رواں مالی سال2021-22 کے پہلے5 ماہ میں 12.37ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں جوسال 2018کے پہلے 5ماہ سے37فیصد زیادہ ہیں۔ایوان صنعت و تجارت میں بزنس کمیونٹی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہماری ایل این جی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں کیونکہ اس میں ہم امپورٹڈ گیس زیادہ لارہے ہیں لیکن ہمارا روس کے ساتھ پائپ لائن پر کام ہورہا ہے ۔

تازہ ترین