• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: طوفانی بگولوں سےتباہی، ہلاکتیں 94ہوگئیں


امریکی ریاستوں میں طوفانی بگولوں سےتباہی کے بعد بحالی کا مشن جاری ہے،6 ریاستوں میں آنےوالے طوفان سے ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں ۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ بگولوں سےتباہی اس رفتار سےہوئی کہ کسی کو سنبھلنے کاموقع بھی نہ ملا۔

ریسکیوورکرز کے مطابق  تباہ حال عمارتوں کےملبے سے کسی کا زندہ بچ نکلنا اب مشکل ہے، کینٹکی اور دیگر ریاستوں میں طوفان کے بعد درجنوں افراد لاپتہ ہیں جبکہ 94 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

گورنرکینٹکی کا کہنا ہےکہ انہیں خوف ہےکہ کہیں مردہ خانوں میں میتیں رکھنےکےلیےجگہ کم نہ پڑجائے ۔

ریاست کینٹکی میں اب بھی 50 ہزار سےزائد خاندان بجلی سےمحروم ہیں۔

تازہ ترین