• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سینئر اداکار انیل چوہدری انتقال کرگئے

انیل چوہدری - فوٹو: فائل
انیل چوہدری - فوٹو: فائل

کراچی سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار انیل چوہدری انتقال کرگئے۔

انیل چوہدری نے فلم، ٹیلی ویژن اور تھیٹر پر کام کیا جبکہ ڈراما ’پناہ‘ سے شہرت حاصل کی۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ منگل کو مسجد فرقان گلزارِ ہجری میں ادا کی جائے گی۔

انیل چوہدری کیریکٹر ایکٹر تھے، انہوں نے ’آخری چٹان‘ میں خوارزم شاہ کے کمانڈر کا کردار نبھایا۔

قاسم جلالی اور بختیار احمد کے کئی تاریخی ڈراموں میں کام کرنے والا یہ فنکار بھی کسمپرسی میں چلا گیا۔

کچھ سال پہلے انہوں نے حالات سے تنگ آکر آرٹس کونسل کے باہر جوتے پولش کرنے بھی شروع کر دیے تھے مگر کسی نے ان کی مدد نہیں کی۔

تازہ ترین