چین میں بھی عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا۔
چینی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص 9 دسمبرکو بیرون ملک سےآیاتھا، متاثرہ شخص کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے اومی کرون کیس کی تصدیق ہوچکی ہے، رپورٹ کے مطابق متاثرہ 65 سالہ خاتون کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکی ہیں۔
برطانیہ میں اومی کرون ویرینٹ سے پہلی موت ہوگئی جس کی برطانوی وزیراعظم نے تصدیق کردی ہے۔
گزشتہ روز برطانوی وزیر صحت نے کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کی شرح تو غیرمعمولی ہے۔
وزیراعظم بورس جانسن نے’اومی کرون ایمرجنسی‘ کا اعلان کیا تھا، عوام سے بوسٹر لگوانے کی اپیل کی تھی۔