• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف کو دیکھ کر سنی کوشل کے آنسو نکل آئے

باربی ڈول کترینہ کیف گزشتہ ہفتے پیا گھر سدھار گئی ہیں جبکہ اُن کی نئی فیملی ’سُسرال‘ کے افراد  بانہیں کھولے اُن کا استقبال کر رہے ہیں۔

کترینہ کیف اور اُن کے شوہر، اداکار وکی کوشل کی جانب سے آہستہ آہستہ اپنی شادی کے خوبصورت، یادگار لمحات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے جا رہے ہیں جنہیں دنیا بھر میں موجود اس جوڑی کے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔


کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی ویسے تو نجی تقریب تھی مگر اس کے باوجود اِن کی شادی سے متعلق خبریں اور اب تصویریں خوب وائرل ہیں۔

کترینہ کیف کی جانب سے گزشتہ روز اپنی شادی کے دن سے لی گئی تصویریں سوشل میڈیا انسٹا گرام پر شیئر کی گئیں۔

ان تصویروں میں کترینہ کیف کی بہنیں بھی اُن کے ساتھ نظر آ رہی تھی۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں  کترینہ کیف نے اپنی بہنوں سے متعلق ایک جذباتی کیپشن بھی لکھا کہ ’ ایک ساتھ بڑے ہوتے ہوئے ہم بہنوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حفاظت کی ہے، میری بہنیں میرے لیے ایک ستون ہیں اور ہم ایک دوسرے کی بنیاد کی طرح ہیں اور ہمیشہ ایسا ہی رہے گا۔‘

اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کترینہ کیف کے دیور، اداکار سنی کوشل کا کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’یہ لمحہ آنسوؤں سے بھرپور تھا۔‘

تازہ ترین