• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین میں اسلحے کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور تشدد پر پہلی جامع رپورٹ

یورپین یونین میں اسلحے کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور بندوق کے تشدد کے بارے میں پہلے جامع مطالعہ کا پہلا حصہ شائع کردیا گیا ہے۔

اس مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ یورپ میں دیگر کے علاوہ رائٹ ونگ دہشت گرد اسلحے کی قانونی خریداری میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔

فلامش پیس انسٹیٹیوٹ کے مرتب کردہ ’پراجیکٹ ٹارگٹ‘ نامی یہ مطالعہ یورپین یونین میں اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ ہے جس میں اسلحے کی موجودگی سے منشیات کے گروپوں میں باہمی لڑائی اور اس کے نتیجے میں سوسائٹی میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اس رپورٹ میں یورپین یونین کے 27 رکن ممالک، برطانیہ اور مغربی بلقان کے 6 ممبر ملکوں کے سرسری مطالعے سمیت بیلجیئم، اسٹونیا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سربیا، اسپین اور سوئیڈن کا زیادہ گہرائی سے جائزہ لیا گیا ہے۔

مطالعے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان ہتھیاروں میں 3 ڈی ہتھیار بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین