سعودی عرب میں منعقدہ 42ویں خلیجی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے رکن ممالک کے سربراہان اور نمائندوں کی سعودی دارالحکومت ریاض آمد شروع ہوگئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سربراہان اور نمائندگان کا ریاض کے ہوائی اڈے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے استقبال کیا۔
سلطنت عمان کے نائب وزیر اعظم فہد بن محمود سربراہ کانفرنس میں اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔
عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ سربراہ کانفرنس میں کویت کی نمائندگی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح کریں گے جبکہ متحدہ عرب امارات کی نمائندگی نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کررہے ہیں۔
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔ بحرین کے فرمانروا، شاہ حمد بن عیسٰی آل خلیفہ کانفرنس میں بحرینی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔