• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کھیلوں کو سیاست سے دور رکھا جائے‘‘ چین سرمائی اولمپکس پر پاکستانی موقف کا معترف

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا، برطانیہ ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا سامنا کرنے والے چین نے کھیلوں میں ’سیاست کو شامل کرنے سے‘ دور رہنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ اسلام آباد میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے ’کھلوں پر کسی قسم کی سیاست کی مخالفت کرنے کے موقف کو بے حد سراہا جاتا ہے۔‘انہوں نے کہا بیجنگ سرمائی اولمپکس، جذباتی تقریروں سے سیاسی حمایت حاصل کرنے کا اسٹیج نہیں ہے۔ چین دنیا کو ایک ہموار، محفوظ اور شاندار اولمپکس دینے کے لیے تیار ہے۔ سفیر کے اس بیان سے چند روز قبل چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ایک بیان جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے کھیلوں پر ہر قسم کی سیاست کی مخالفت کی تھی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان کو یقین ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باوجود سرمائی اولمپکس پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کے شائقین کو شاندار اور رنگا رنگ تقریب پیش کریں گے۔

تازہ ترین