وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ دنیا سپلائی چین کے مسئلے کا شکار ہے، پاکستان پر بھی اثر پڑ رہا ہے جس سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔
لندن میں خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے پاس آئل ٹینکروں سمیت 11 جہازوں کا بیڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مزید 4 جہاز خریدنے کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ علی حیدر زیدی لندن میں IMO اسمبلی کے 32 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جو کہ 6 سے 15 دسمبر 2021 تک جاری رہے گا۔