• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ: ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں آتشزدگی، درجنوں افراد محصور

ہانگ کانگ کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں آگ لگ گئی، جس کے باعث درجنوں افراد عمارت میں محصور ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آگ شاپنگ مال کی پہلی منزل پر اس علاقے میں لگی، جہاں تزئین و آرائش کا کام جاری تھا۔

سیکیورٹی حکام کی جانب سے فائر الارم کے بعد عمارت کے اطراف ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور فائر ٹینڈرز کو فوری طلب کیا گیا، فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے عمارت میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔

فائر فائٹرز نے 20 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا ہے تاہم اب بھی درجنوں افراد متاثرہ عمارت میں محصور ہیں، جنہیں نکالنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

تازہ ترین