• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کی نجی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا، پہلی پرواز کی کراچی آمد

’شام ونگز‘ ایئر لائن کی دمشق سے کراچی پہنچنے والی پہلی پرواز کو واٹر سلیوٹ دیا جا رہا ہے
’شام ونگز‘ ایئر لائن کی دمشق سے کراچی پہنچنے والی پہلی پرواز کو واٹر سلیوٹ دیا جا رہا ہے

شام کی ایک نجی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، ’شام ونگز‘ ایئرلائن کی پہلی براہ راست پرواز دمشق سے کراچی پہنچ گئی ہے۔

شاہین ایئر پورٹ سروسز کے ہیڈ آف کمرشل کیپٹن سعید خان کی ٹیم نے اس پرواز کا کراچی ایئرپورٹ پر استقبال کیا، پہلی پرواز کراچی پہنچنے پر جہاز کو واٹر سلوٹ دیا گیا۔

شام ونگز ایئر لائن کی پہلی براہ راست پرواز نے دوپہر 2 بج کر 24 منٹ پر کراچی لینڈ کیا، شاہین ایئر پورٹ سروسز کے ہیڈ آف کمرشل کیپٹن سعید خان کے مطابق پہلی فلائٹ 6 کیو661 دمشق سے 31 مسافروں کو لے کر کراچی پہنچی ہے۔

شام ونگز کی پہلی پرواز میں کراچی سے 173 مسافر دمشق جارہے ہیں۔

’شام ونگز‘ ایئر لائن کے عملے کا گروپ فوٹو
’شام ونگز‘ ایئر لائن کے عملے کا گروپ فوٹو

 کیپٹن سعید خان کے مطابق شام ونگز ایئرلائن دمشق اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی، شام ونگز نے کراچی فلائٹ کے لیے ایئربس اے 320 کا انتخاب کیا ہے۔ 

سعید خان کے مطابق شاہین ایئرپورٹ سروسز کی کوششوں سے شام ونگز کی پاکستان کے لیے پروازوں کا آغاز ہوا ہے،  2007ء میں قائم ہونے والی شام ونگز ایئرلائن کے نجی شعبے کی یہ کامیاب کوشش ہے۔ 

کیپٹن سعید خان کے مطابق شام ونگز ایئرلائن آئندہ دنوں میں اسلام آباد اور لاہور کے لیے بھی پروازیں چلائے گی۔

تازہ ترین