• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز نے پرائیویٹ جیٹ پر 300 کرسمس کیک کس کیلئے بھجوائے؟

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے کرسمس سے پہلے ایک پرائیویٹ جیٹ میں 300 کرسمس کیک برطانیہ بھجوادیے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ٹام کروز نے اپنی فلم’ مشن: امپاسبل 7‘ کے سارے عملے کے لیے کرسمس سے پہلے ایک پرائیویٹ جیٹ میں کرسمس کیک برطانیہ بھجوادیےہیں۔

ٹام کروز نے اپنی ٹیم کے لیے تحفے کے طور پر 300 کرسمس کیک لاس اینجلیس سے اپنےایک پرائیویٹ جیٹ پر برطانیہ بھیجے ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق، پرائیویٹ جیٹ کو بحر اوقیانوس کےاوپر سے 5,500 میل دور کے سفر پر بھیجا گیا۔

خیال رہے کہ ٹام کروز اپنے پسندیدہ لوگوں کے لیے ووڈ لینڈ ہلز میں موجود ڈوانز بیکری کی وائٹ چاکلیٹس اور کوکونٹ بنڈٹ کیک اپنے پسندیدہ لوگوں کو تحفے کے طور پر بھیجنے کے لیے مشہور ہیں۔ 

یہاں تک کے بہت سے لوگ  اس کیک کو ’ٹام کروز کیک‘کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ’ ٹام کروز اپنی فلم ’مشن: امپاسبل 7‘کی ٹیم کو کرسمس پر دعوت دینا چاہتا تھے اور فیصلہ کیا کہ اس کے لیے لاس اینجلیس کی ڈوانز بیکری کے کیکس سےبہتر اور کچھ نہیں ہوسکتا‘۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ’انہوں نے بیکری کو خاص طور پر 300 کیک بنانے کا کہا اور پھر انھیں اپنے جیٹ پر برطانیہ بھجوایا‘۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ’بظاہر یہ فضول خرچی ہے، لیکن ٹام کروز ناقابل یقین حد تک سخی انسان ہیں اور وہ ہر اس شخص کے لیے کچھ خاص کرنا چاہتے تھے جس نے ان کے ساتھ فلم میں کام کیا‘۔

اطلاعات کے مطابق،ٹام کروز نےان کیکس پر 11,400 یوروز خرچ کیے ہیں۔

تازہ ترین