چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور روس کو باہم سیکیورٹی مفادات کے تحفظ کے لیے مزید کوششیں کرنی چاہئیں۔
چینی صدر نے روس کے صدر ولادیمر پیوٹن سے ویڈیوکال پر گفتگو کے دوران کہا کہ کچھ طاقتیں جمہوریت کی آڑ میں چین اور روس کےاندرونی معاملات میں مداخلت کررہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اندرونی معاملات میں مداخلت سے یہ طاقتیں بین الاقوامی قانون کو پامال کر رہی ہیں۔
چینی صدر نے کہا کہ کچھ طاقتیں بین الاقوامی تعلقات کے تسلیم شدہ اصولوں کو نقصان پہنچارہی ہیں۔