• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریمبو اور صاحبہ کا کترینہ کی شادی پر دلچسپ تبصرہ

ماضی  میں پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ریمبو اور صاحبہ کو بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی وکی کوشل سے شادی دیکھ کر اپنی شادی  یاد آگئی۔

صاحبہ نے ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں ریمبو ان سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ یہ کترینہ نے کیا کیا؟


صاحبہ کے پوچھنے پر وہ کہتے ہیں کہ اتنے ہینڈسم ہیروز کو چھوڑ کر کترینہ نے شادی کس سے کرلی۔

جواب میں صاحبہ کہتی ہیں کہ ’کیوں میں نے آپ سے نہیں کی تھی کیا شادی؟‘

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی راجستھان کے مدھوپور کے سِکس سینسز فورٹ میں ہوئی تھی جس میں دونوں کے اہلِ خانہ، دوستوں اور قریبی لوگوں نے شرکت کی تھی۔

تازہ ترین