• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں جمپنگ کیسل سے گر کر 4 بچے ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی کےمطابق آسٹریلیا کے تسمانیہ آئی لینڈ کے  پرائمری اسکول میں بچوں کے لیے تفریحی  سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا تھا، اس سلسلے میں کئی جھولے نصب کئے گئے، جن میں سے ایک جمپنگ کیسل بھی تھا۔

بچوں کی ایک بڑی تعداد جمپنگ کیسل سے لطف اندوز ہورہی تھی کہ اس دوران ہوا کا تیز جھونکا آیا، جس کی وجہ سے جمپنگ کیسل میں موجود کئی بچے 10میٹر کی بلندی سے نیچے گرے۔

زخمی بچوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے تسمانیہ آئی لینڈ میں پیش آئے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔

تازہ ترین