• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان کا انگلش کاؤنٹی سسکس سے معاہدہ ہوگیا

محمد رضوان - فوٹو: فائل
محمد رضوان - فوٹو: فائل

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا انگلش کاونٹی سسکس سے معاہدہ ہوگیا۔ 

پاکستانی کرکٹر اپریل میں دورہ آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ میں کاؤنٹی جوائن کریں گے۔

محمد رضوان سسکس کو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

اس حوالے سے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ سسکس جوائن کرنے پر خوش ہوں، ٹیم کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار سسکس کا نوجوان اسکواڈ کافی اچھی پرفارمنس پیش کرے گا۔

سسکس فرسٹ کلاس کوچ ایئن سیلسبری کا کہنا ہے کہ خوش ہیں کہ دنیا کے بہترین وکٹ کیپر کی خدمات حاصل ہوئی ہیں۔

تازہ ترین