• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر نے کیرئیر بنانے کے دوران کن مشکلات کا سامنا کیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سُپر اسٹار علی ظفر نے اپنے کیرئیر کے آغاز کے مشکل ترین دنوں کو یاد کرتے ہوئے نوجوان مداحوں کو مشورہ دیا ہے۔

41 سالہ اداکار و گلوکار نے ٹوئٹر پر اپنی ایک جوانی کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ میری یہ تصویر ایک مداح کی جانب سے بھیجی گئی ہے۔

تصویر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’میں ہوٹل کی لابی میں بیٹھا ہوں اور کسی کے آنے کا انتظار کر رہا ہوں تاکہ 20 منٹ میں اس کا اسکیچ تیار کروں۔

انہوں نے کہا کہ وقت کیسے گزر جاتا ہے، میں اب اس بچے کی آنکھوں میں خواب دیکھ کر کہہ سکتا ہوں کہ ’تمہیں کہا تھا ناں، ٹینشن نہیں لینا، سب ٹھیک ہو جائے گا۔

اس ٹوئٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے مداح کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ ان کی شوبز میں محنت اور ایک مقام پر پہنچنے کی لگن سے آج کل کے نوجوان بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

تازہ ترین