• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل دیو کی زندگی پر بننے والی فلم ’83‘ کو جدہ میں زبردست داد موصول

بھارت کے سابق کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’83‘ کا سعودی عرب کے شہر جدہ میں پریمیئر ہوا تو اسے مداحوں نے کھڑے ہوکر شاندار انداز میں داد دی۔

یہ فلم ’83‘جس میں رنویر سنگھ اوردیپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم کی 1983 کے ورلڈ کپ میں تاریخی فتح کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔ 

حال ہی میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی فلم 83 کا جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شاندار پریمیئر ہوا۔ جہاں مداحوں کی جانب سے اس بہت پسند کیا گیا ہے۔

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ جدہ کے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں کپل دیو اور ان کی اہلیہ رومی بھاٹیہ بھی موجود تھے۔ 

فلم کی نمائش کے بعد، اسے ناظرین کی طرف سے زبردست انداز میں داد دی گئی۔ جس کی ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی گئی، جس میں ناظرین کی جانب سے ملنے والےپیار پر رنویر کو سر جھکاتے اور تعریف پر سب کا شکریہ ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ اس فلم میں بھارت کے سابق کرکٹر کپل دیو کا کردار جبکہ دیپیکا پڈوکون فلم میں کپل دیو کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ طاہر راج بھاسن، جیوا، ثاقب سلیم، جتن سرنا، چراغ پاٹل، دنکر شرما، نشانت دہیا، ہارڈی سندھو، ساحل کھٹر، ایمی ورک، ادنی ناتھ کوٹھارے، دھیری کاروا، آر بدری اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں۔

فلم ’83‘ کو رواں سال 24 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

یہ فلم ہندی کے علاوہ، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم زبان میں بھی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ 

تازہ ترین