• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مجھے قومی ٹیم پر بہت فخر ہے: ثقلین مشتاق
مجھے قومی ٹیم پر بہت فخر ہے: ثقلین مشتاق

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر اُنہیں قومی ٹیم پر بہت فخر ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ثقلین مشتاق نے قومی کرکٹ اسکواڈ کی تصویر شیئر کی جوکہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد لی گئی تھی۔

ثقلین مشتاق نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’جس طرح ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اختتام ہوا وہ شاندار تھا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ورلڈ کپ، بنگلہ دیش اور اب ویسٹ انڈیز سیریز سے جس طرح سے ہمارے منصوبوں کو مکمل کیا گیا اس پر مجھے بہت خوشی اور فخر ہے۔‘

ہیڈ کوچ نے لکھا کہ ’ہماری کلین سویپ جیت کے علاوہ، ہماری جوش، اتحاد اور اعتماد نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔‘

اُنہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے لکھا کہ ’میں اس سے زیادہ نہیں مانگ سکتا تھا۔‘

واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

تازہ ترین