• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپوٹنک ویکسین اومی کرون کےخلاف مضبوط اینٹی باڈی ردعمل پیدا کرتی ہے، روسی صدر کا دعویٰ

انسداد کورونا ویکسین اسپوٹنک کی اومی کرون ویرینٹ کے خلاف کارکردگی پر تحقیق کےابتدائی نتائج سامنے آئے ہیں۔ 

روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس کی انسداد کورونا ویکسین اسپوٹنک اومی کرون ویرینٹ کے خلاف مؤثر ہے۔

ماسکو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق روس کے سرکاری تحقیقی ادارے گاملیا کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ  اسپوٹنک ویکسین اومی کرون کے خلاف مضبوط اینٹی باڈی ردعمل پیدا کرتی ہے۔ 

اس تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسپوٹنک کی بوسٹر خوراک اومی کرون کے خلاف اینٹی باڈیز کو مزید مضبوط کرتی ہے اور وبا کی نئی شکل کے خلاف بہتر قوت مدافعت فراہم کرتی ہے۔ 

روسی سرکاری تحقیقی ادارے نے اس آزاد اسٹڈی رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روسی ویکسین نئے کورونا وائرس ویرینٹ اومی کرون کے خلاف اینٹی باڈی پیدا نہیں کرتی اور بہت ہی کم موثر ہے۔

تازہ ترین