• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن میں سمندری طوفان، اموات کی تعداد 21 ہوگئی


سمندری طوفان سے فلپائن کے جنوبی اور وسطی ساحلی علاقے شدید متاثر ہوئے جس کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد21ہوگئی ہے۔

طوفانی ہواؤں سے مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں جبکہ رخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور بجلی کے کھمبے بھی  گر گئے۔


طوفان کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ  متعدد رہائشی عمارتوں  کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

موسلادھار بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی  جبکہ  ساحلی علاقوں سے تین لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین