• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چار کلومیٹر طویل محمود آباد نالے کو اصل شکل میں بحال کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، منصوبے کا افتتاح آج وفاقی وزراء اسد عمر اور علی زیدی کریں گے۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) حکام کا کہنا ہے کہ محمود آباد نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن 4 جنوری کو شروع کیا گیا تھا، جس دوران نالے پر قائم 237 پکی تعمیرات گرائی گئیں۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ برس تباہ کن بارش کے بعد برساتی نالے چوڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، فیصلہ این ای ڈی یونیورسٹی کی ماہر تکنیکی ٹیم کی سفارشات پر کیا گیا تھا۔

کے ایم سی حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمود آباد نالے کی بحالی کے بعد اطراف کا علاقہ بارشوں میں زیر آب نہیں آئے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ کراچی پلان کا ایک اور وفاقی منصوبہ مکمل ہوچکا ہے، محمود آباد نالے پر ساڑھے 3 ارب روپے لاگت سے پختہ ڈرین کی تعمیر کی گئی ہے۔

تازہ ترین