• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لالیگا: بارسلونا، رائیو ویلکانو، ویاریال نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اسپینش فٹ بال لیگ میں بارسلونا نے ایلچے کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دے دی، دیگر میچوں میں رائیو ویلکانو نے ایلاویز کو دو صفر اور ویاریال نے ریال سوسائیڈڈ کو تین ایک سے ہرادیا، ایونٹ کے میچز جیو سوپر پربراہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

رائیو ویلکانو اور ایلاویز کے درمیان میچ میں رائیو ویلکانو کا پلہ بھار ی رہا، اُن کی جانب سے 19ویں منٹ میں سرجیو نیوارو نے گول اسکور کیا۔

میچ کے 26ویں منٹ میں میروگین نے گیند حریف کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو 0-2 کی سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسرے میچ میں ویاریال نے ریال سوسائیڈڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے مات دے دی۔

میچ میں پہلے ریال سوسائیڈڈ نے برتری حاصل کی، یہ گول 32ویں منٹ میں الیگزینڈر اساک نے اسکور کیا، چھ منٹ بعد ویاریال کی جانب سے جیراڈ مورینو نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

دوسرے ہاف کے 68 ویں منٹ میں جیراڈ مورینو نے ایک اور گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ سیموئل نے کھیل کے بالکل آخری لمحات میں ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم ویاریال کی برتری مستحکم کرتے ہوئے جیت یقینی بنادی۔

بارسلونا اور ایلچے کے درمیان کھیلا گیا میچ دلچسپ رہا، بارسلونا نے کھیل کے پہلے ہاف کے سولہویں اور اُنیسویں منٹ میں دو گول کیے، دوسرے ہاف کے 62 اور 63ویں منٹ میں ایلچے کے مورینٹی اور می لانے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

کھیل ختم ہونے سے 5 منٹ قبل بارسلونا کے نکو گونزالیز نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

تازہ ترین